حیات آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ کمپلیکس کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک (پشاور): حیات اباد میں آڈٹ کمپلیکس کا افتتاح، آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے آڈٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ خیبر پختون خوا لعل محمد اور دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے، لعل محمد نے آڈیٹر جنرل اف پاکستان کو کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کے پی نے مزید کہا کہ آڈٹ کمپلیکس کے قیام سے محکمہ کو کرایہ کی مد میں سالانہ 3 ملین روپے کی بچت ہو گی، آڈٹ کمپلیکس میں دو ڈائریکٹر جنرلز فرائض سرانجام دینگے، آڈٹ کمپلیکس کا فیز1 مکمل ہوچکا ہے فیز2 پر بھی کام جلد شروع ہوجائیگا، ہم نے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرکے آگے بڑھنا ہوگا، سپیشل آڈٹ یونٹ بنائیں جائیں گے جسکی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے، محمکے میں بڑی اصلاحات لائی جارہی ہے جسکےنتائج سامنے آئینگے،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز
مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے

آڈیٹر جنرل نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں اسلام آباد میں صوبائی آڈیٹر جنرلز سمیت تمام سینئر آفیسرز پر مشتمل اجلاس منعقد کیا جائیگا، اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائیگا،