KPK Airport 1 2

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ کے زریعے بیرون ملک سفر کرنے والے گرفتار

ویب ڈیسک: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسی اے اے ویجلنس اور محکمہ صحت کی کارروائیجعلی کورونا سرٹیفکیٹ دیکھا کر بیرون ملک جانے والے 6 مسافر پکڑے گئے.

مسافر مختلف پروازوں سے پشاور سے العین جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے255،پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کے217کے ذریعے پشاور سے ابوظہبی اور تیسری پرواز نجی ایئرلائن ()کی پرواز پی اے612سے پشاور سے شارجہ جانا چاہ رہے تھے.

مزید پڑھیں:  پاپوا نیوگنی، لینڈ سلائیڈنگ کےباعث600سےزائدافرادکی ہلاکت کاخدشہ

چھ مسافروں کے جب کورونا سرٹیفکیٹ چیک کئے گئے تو وہ جعلی نکلے ،سول ایوی اتھارٹی کے جوائینٹ سرچ کاونٹر پر مسافر سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ طلب کی گئیں ۔عملے کو رپورٹ پر شک ہوا، مسافر وں کی کورونا رپورٹ کی جانچ پڑتال کی تو وہ جعلی نکلی۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف کا ناروے کے وزیراعظم کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

مختلف ائیر لائن نے مسافروں کے بورڈ نگ کارڈ جاری نہیں کئے اور انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی، ایف آئی اے نے مسافروں کو آف لوڈ کردیا مزید قانونی کاروائی کیلئے مسافروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔مسافروں سےمزیدتفتیش کاسلسلہ جاری ہے.