پاکستان کے مسائل تب ہی حل ہونگے جب تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہیں۔ امیر ہوتی

ویب دیسک (پشاور): امیر ہوتی نے باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل تب ہی حل ہونگے جب تمام ادارے آئین کے دائرے کار میں رہتے ہوئے کام کریں، جب سے پی ڈی ایم کا اتحاد ہوا ہے حکومت دھمکیاں دے رہی ہیں، ایسی غیر سیاسی حکومت اور غیر سیاسی رویہ کبھی نہیں دیکھا، اپوزیشن کو نہ ہی این آر او کی ضرورت تھی اور نہ ہی این آر او چاہتی ہے، اے این پی پی ڈی ایم کی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریگی، سی پیک کا ویسٹرن روٹ نظر نہیں آرہا، ویسٹرن روٹ کا وعدہ پورا کیا جائے جو بار بار کیا گیا تھا، گوادر پاکستان ہے اور اس پر سب سے پہلا حق بلوچستان کا ہے، نئے این ایف ایوارڈ کے لیے پروسز شروع کیا جائے، تاثر دیا جارہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل 18 ویں ترمیم میں ہے، 18 ترمیم سے پاکستان مضبوط نہیں بلکہ مستحق ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ