news 1581763588 8650

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس :پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں فیصلہ25 فروری کو کیا جائیگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس آج دوسرے دن بھی جاری ۔اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں 25 فروری کو فیصلہ کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا جارہا ہے ، پاکستان فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ آئی سی آر جی کو پیش کی تھیں ۔آئی سی آر جی نے اپنی سفارشات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیش کردی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا کوئی خدشہ نہیں ،ایف اے ٹی ایف کو پیش کی گئی رپورٹ میں 27میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں ۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کیا ہے ۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ٹھوس پیش رفت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

پاکستان,ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کررہا ہے ۔پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت,منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون سازی پر بریفنگ دی ہے ۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر بریفنگ دی ہے ۔