elec

الیکشن کمیشن کااین اے75ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کاحکم

ویب ڈیسک: این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی موجودگی میں فیصلہ دیا ہے، 19 فروری کو ضمنی انتخاب میں لڑائی جھگڑے اور تشدد ہوئے، فائرنگ سے ماحول خراب ہوا، ووٹرز کو حق رائے کیلئے آزادنہ ماحول فراہم نہیں کیا گیا، الیکشن ایکٹ کی شق 9 کے تحت الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہیں، حلقے میں صاف، شفاف، منصفانہ انتخاب نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے تمام شہریوں کا مئی تک قحط کا شکار ہونے کا خدشہ

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات کرکے ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا گیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مختصر فیصلہ سنایا، ین اے 75 میں دوبارہ پولنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن 18 مارچ کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بے لاگ احتساب کی ضرورت ہے،اختیار ولی