Rescue 1122 Corona

ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد چل بسے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے جب کہ 1100 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار938 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار528 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار184ہے اور5لاکھ47ہزار406 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا2 ہزار 85، اسلام آباد501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 306 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزا516، خیبر پختونخوا 72 ہزار615، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار412، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار683، بلوچستان 19 ہزار66، آزاد کشمیر10 ہزار280 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔