Untitled 1 170

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

ویب ڈیسک (پشاور):کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا، سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور پولیس کے کم و بیش 274 اہلکار اور افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے،سیکیورٹی پلان کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں

شہر میں موبائیل اور رائیڈرز سکواڈ کی گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،فول پروف سیکیورٹی کی خاطر حساس اور اہم مقامات ، سرکاری املاک و دفاتر کی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، سیکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی کی خاطر لیڈیز پولیس بھی خدمات انجام دینگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید

سیکیورٹی پلان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئک رسپانس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام سیکیورٹی انتظامات کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے مانیٹر کئے جائیں گے۔