images 65

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصداضافےکا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اضافے کا اطلاق گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین پر ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاق اضافی الاؤنسز لینے والے58 اداروں اور عہدیداروں پر نہیں ہوگا۔

تنخواہوں میں اضافے کے متعلق مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ،ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن وزارت خزانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم، صدر سیکرٹریٹ ،ایف بی آر، نیب،اسلام آباد پولیس، سول آرمڈ فورسز، آئی بی، اے ایس ایف ،قومی اسمبلی، سینیٹ، ایف آئی اے، ہائی ویز پولیس،اعلیٰ عدالتوں کے ملازمین پراضافےکا اطلاق نہیں ہو گا ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

وزارتِ خزانہ نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ تنخواہوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، حکومت نے ملازمین کے سخت احتجاج کے بعد اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔