Gilani card could

سینیٹ الیکشن کا بڑا دنگل، جیت کس کی ہو گی؟ گنتی کا عمل شروع

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے بڑے ایوان سینیٹ الیکشن کا بڑا دنگل ,قومی اسمبلی میں 341میں سے 340ووٹ کاسٹ ہوگئے جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی نے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیا پروڈکشن آرڈرز پر چار ارکان نے بھی ووٹ ڈالا پولنگ کا وقت صبح نو بجے سے سہہ پہر پانچ بجے تک لگاتار پولنگ کا عمل جاری رہا عمران خان آصف علی زرداری شہبازشریف بلاول بھٹو زرداری خواجہ آصف خورشید شاہ سمیت تمام ارکان نے ووٹ ڈالے پانچ بجتے ہی قومی اسمبلی ایوان کے دروازے بند کردیئے گئے اور ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا.

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

سینیٹ الیکشن کا عمل مکمل ہوگیا نتائج کا انتظار ،قومی اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 342ہے مگر ڈسکہ کی سیٹ خالی ہونے اور جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی کے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کے اعلان کے باعث ووٹنگ کا عمل 340نشستوں پر کیا کیا پورے کے پورے 340ارکان نے ووٹ ڈالا چار گرفتار ارکان شہبازشریف خورشید شاہ خواجہ آصف اور علی وزیر نے بھی پروڈکشن آرڈز پر آکر ووٹ ڈالا وزیر اعظم عمران خان شہبازشریف بلاول بھٹو زرداری اور سید خورشید شاہ جب ایوان میں آئے تو نعرے بازی ہوئی جس سے الیکشن کمیشن نے روکا پی پی پی اور پی ٹی آئی میں نعروں کی مقابلے بازی ہوتی ہوتی رہ گئی.

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

سید یوسف رضا گیلانی اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ایک بیٹھ کر گنتی کا عمل دیکھتے رہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بھی قومی اسمبلی ایوان کا دورہ کیا اور الیکشن انتظامات کا جائزہ لیا 340ارکان کے ووٹ تو تین بجے ہی مکمل ہوگئے مگر جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی کی وجہ سے ہانچ بجے تک انتظار کرنا پڑا پانچ بجتے ہی گیٹ بند کردیئے گئے اور گنتی کا عمل شروع کردیا گے.