pcb 1 2

پی سی بی کا ہنگامی اجلاس طلب

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہنگامی اجلاس کراچی میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ میڈیکل کےسربراہ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نمائندے بھی اجلاس میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں

‏ اجلاس میں پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، کہاں کوتاہیاں ہوئیں، ذمہ دار کون، اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

‏ذرائع کے مطابق پی سی بی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔