5c3f76863a926

ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی آپ کو ووٹ دیں گے، ایم کیو ایم کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ختم

خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی شریک،امین الحق،کشورزہرا اور دیگر ارکان شریک،شاہ محمود قریشی،شفقت محمود،اسد عمر پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا.

ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ ہمیں موجود گورننس نظام پر تحفظات ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،
ہمیں اس بات پر مکمل یقین ہے عمران خان کرپشن نہ کرتے ہیں اور نہ اس کو پسند کرتے ہیں،وزیر اعظم صاحب ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ڈلیور کر سکیں،ہماری آپ سے کوئی ڈیمانڈ نہیں مگر کراچی اور سندھ میں مشاورت میں شامل کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم وفد کی تجاویز کو سراہا

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

وزیر اعظم عمران خان کی سندھ اور کراچی کے امور میں ایم کیو ایم کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنانے کی ہدایت

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت

ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات کا مسئلہ ہے،بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتے ہیں.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی فلاح ہے، شفاف نظام کی تبدیلی کے لیے کوشش کر رہا ہوں، اداروں کی مظبوطی اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہےگی.