انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت

ویب ڈیسک: انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے نئے انٹراپارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات عائد کرتے ہوئے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے اسی تاریخ کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان