159AD535 CB64 4879 8BB4 47536D5AA8AF cx6 cy14 cw93 w1080 h608 s

تورغر :بچے تعلیم کی حصول کیلئے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

ویب ڈیسک (تورغر) تورغر دوڑ میرہ ڈنڈہ بانڈہ کے بچے تعلیم کی حصول کیلئے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبورہیں ۔مکتب سکول کیلیے علاقہ مکینوں نے عمارت کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کھنڈر نما عمارت میں سکول کے بچے پڑھ رہے ہیں۔ مکینوں نے مکتب سے پرائمری ابرگریڈ کا بھی مطالبہ کیا۔پرائمری سکول کئیں کلومیٹر دور ہیں، بچے وہاں نہیں جاسکتے، منتخب نمائندے سے متعدد بار کہا ہے کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے لائق محمد نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا ،جو ابھی تک وعدہ ہی ہے، بارش میں بچوں کا سکول سے چھٹی ہوتی ہے، چودہ سو رجسٹرد ووٹ کیلیے بھی پرائمری سکول موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی