پی سی بی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز جون میں کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (لاہور):پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے یہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب

قومی کرکٹ ٹیم کی مئی/اپریل اور اگست/ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سےموزوں قرار دیا گیا ہے، ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور

پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گا۔