شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

لاہور : گزشتہ روز طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، معروف مذہبی اسکالر مولاناطارق جمیل نے شہید کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نمازہ جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول قیادت نے شرکت کی.ونگ کمانڈر نعمان اکرم گزشتہ روز طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے.