مزیدارمنی ایپل پائی

ویب ڈیسک :منی ایپل پائی بنانےکی ترکیب
اجزا:

1سخت ہرے سیب چار سے چھ عدد2 پف پیسٹری حسب ضرورت3 نمک ایک چٹکی4 براؤن شوگر تین کھانے کے چمچ5 فریش کریم چار کھانے کے چمچ6 اخروٹ کی گری آدھی پیالی7 انڈے کی زردی ایک عدد8 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ9 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

1 :سیبوں کو صاف دھوکر اوپر سے قتلہ کاٹ لیں اور احتیاط سے اندر سے گودا نکال لیں سیب کے اندر لیموں کا رس اور نمک چھڑک دیں۔
2 :سیب کے گودے کو پیالے میں رکھ کر اس پر براؤن شوگر،مارجرین یا مکھن،کریم اور اخروٹ کی گری کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر ملا لیں اور اس مکسچر کو سیبوں کے اندر بھر دیں۔
3 :پف پیسٹری کو خشک میدہ چھڑک کر بیلیں اوراس کی پٹیاں کاٹ لیں۔
4:سیب کو اوپر سے ان پٹیوں سے اچھی طرح کور کر دیں۔سیب کے درمیان میں کٹ لگا لیں تاکہ سٹیم نکل سکے۔
5:انڈے کی زردی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے پف پیسٹری کی پٹیوں پر لگا دیں اور بیکنگ پین میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ان سیبوں کو رکھ دیں۔
6 :اس ڈش کو اوپر سے المونیم فوائل سے اچھی طرح کور کر دیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر پچیس سے تیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔فوائل کھول کر پانچ سے سات منٹ گرل جلا کر رکھیں تاکہ اوپر سے بھی اچھی طرح سنہری ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش