8864b41b 0cc7 47cc a2bb 7f6c15a9c4e1

پشاور میں بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122کا مختلف علاقوں اور گھروں میں موجود بارش کے پانی کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ۔موسلادھار بارش کے باعث پشاور کے مختلف نواحی علاقوں پلوسئی، بڈھ بیر، پشتخرہ، دورہ روڈ اور کارخانوں کے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ۔بارش کا پانی گھروں اور امدروفت کے مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل

اس حوالے سے ڈاکٹر میر عالم خان کا کہنا تھا کہ پانی نکالنے کے لیے ریسکیو1122 کی ہیوی مشینری کے ذریعے آپریشن شروع کیا گیا ۔ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم پر پلوسئی میں گھر سے بارش کا پانی نکالنے کے دوران بیرونی دیوار بھی گری۔دیوار گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری