PESHAWAR Qissa Khawani Bazar giving a deserted look due to lockdown to avoid spread of coronavirus pandemic. — Photo by Ghulam Murtaza 1

پشاور:کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات،شہر کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک (پشاور): صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں کل 25 مارچ بوقت شام چھ بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں / چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان