babar saleem

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار جاری، ایک اور رکن صوبائی اسمبلی کورونا کا شکار ہو گیا، رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، بابر سلیم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا، رکن صوبائی اسمبلی نے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف

انہوں نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی، بابر سلیم نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے، عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ لے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے دلزاک روڈ پشاور پر پلازے کی لیز منسوخ کردی