images 71

سچن ٹنڈولکر بھی کورونا کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک (نئی دہلی) دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی کورونامیں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارت میں کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ویکسینیشن کے باوجود کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے،کورونا کی تیسری لہر کے باعث بھارت میں ایک ہی دن میں کرونا کے 62 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا کے بڑھتے وار کے باعث ہالی ووڈ کے فنکاروں سمیت کئی کھلاڑی اس وبا میں مبتلا ہوکر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، جن میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی شامل ہیں۔

مگر شائقین کرکٹ کے لئے برُی خبر یہ ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکربھی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، طبیعت ناسازی کے باعث ٹنڈولکر نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا جوکہ مثبت آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سچن ٹنڈولکر نے تصدیق کی کہ معمولی علامات کے باعث انہیں کرونا ہوا ہے، تاہم فیلمی ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

بھارت کے سابق بلے باز نے بھارتی قوم سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئیسولیشن میں چلا گیا ہوں۔

سماجی رابطے پر اپنے پیغام میں ٹنڈولکر نے ہیلتھ کیئر پروفیشنل کا شکریہ ادا کیا۔