11111 3

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج ریس کا دوسرا روز

ویب ڈیسک (ڈیرہ اسماعیل خان): ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج ریس کا دوسرا روز، سٹاک کیٹیگری، ویمنز کیٹیگری اور پروفیشنل موٹر سائیکل کیٹیگری کے مقابلے آج ہونگے، سٹاک کیٹیگری میں آج 29 جبکہ کل پری پیئرڈ کیٹیگری میں 22 ریسرز مدمقابل ہونگے، ریس کیلئے 118 کلومیٹر پر دشوار گزار ٹریک بنایا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

ترجمان محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ ریس کا آغاز سی پیک سے منسلک پنیالہ سے ہوگا اور گلوٹی کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی، پہلی بار پروفیشنل موٹر سائیکل کیٹیگری کے مقابلے بھی آج منعقد ہونگے، سٹاک، ویمنز اور پروفیشنل موٹر سائیکل کے فاتح ریسرز کے فائنل مقابلے آج ہونگے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا