fresh gulab jamun 500x500 1

مزیدار گلاب جامن بنانے کی آسان ترکیب

ویب ڈیسک :خوشی کا کوئی بھی موقع ہو یا کوئی بھی تہوار ہو منہ میٹھا کرنے کے لیے عام طور پر ہر گھر میں گلاب جامن مٹھائی کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔

دیسی مٹھائیوں میں گلاب جامن نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، عید کا کوئی تہوار ہو یا پھر شادی کی تقریب غرض یہ کہ رزلٹ کی خوشی اور کسی کی آمد پر بھی یہ مٹھائی ہمارے درمیان ضرور موجود ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

گھر میں گلاب جامن تیار کرنے کے لیے درج ذیل اشیاء درکار ہیں۔

گلاب جامن بنانے کے اجزاء
1 ملک پاؤڈر ایک کپ2 چینی دو کپ3 انڈا ایک عدد4 سوجی ایک کھانے کا چمچ5 میدہ ایک چائے کا چمچہ6 بیکنگ پاؤڈر چائے کا چمچہ7 تیل 1 کھانے کا چمچہ

ترکیب
ملک پاؤڈر، انڈا، میدہ، سوجی بیکنگ پاؤڈر اور تیل کو مکس کر کے مکسچر بنا لیں،اب اس مکسچر کی چھوٹے سائز کی بالز بنا کرایک کڑاہی میں تیل ڈال کر خوب گرم کر یں اور ان بالز کو کڑاہی میں ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک تل لیں،ایک دیگچی میں 2 کپ چینی اور پانی ڈال کر ابال لیں اب ان سنہری کی ہوئی بالز کو تیار شیرے میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

لیجئےمزیدار گلاب جامن تیار ہیں۔