Tandoori Chicken Drumsticks2 scaled

تندوری چکن بنانے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک:تندوری چکن بنانے کی ترکیب

1 مرغی کے گوشت کے ٹکڑے تقریباََ 1-1/2 کلو
2 نمک ایک چائے کا چمچ یا ضرورت کے مطابق
3 لیموں کا رس دو بڑے چمچ
4 دہی ایک کپ
5 سیاہ مرچ دو چھوٹے چمچ
6 دھنیا پسا ہوا ایک چٹکی
7 سفید زیرہ دوچھوٹے چمچ پیس لیں
8 پسی ہوئی سرسوں ایک چائے کا چمچ
9 ادرک پسی ہوئی ایک بڑ ا چمچ
10 لہسن چارجوے پیس لیں
11 مکھن تین بڑی چمچ

بنانے کی ترکیب
پہلےگوشت کر دھو کر خشک کریں پھرنمک اور لیموں کا رس گوشت پر ڈال کر کانٹے سے گودیں ایک گھنٹہ اسی طرح پڑا رہنے دیںپھر دہی میں تمام مصالحے ڈال کر گوشت اس میں ڈال دیں، اور کبھی کبھی پلٹ دیا کریں دو تین گھنٹے اس طرح پڑا رہنے دیں فریج میں آپ زیادہ دیر کے لئے رکھ سکتی ہیں جس سے گوشت اور خستہ ہوگا۔اب مصالحے سمیت ایک ٹرے میں جس کے کنارے ایک ڈیڑھ انچ اونچے ہوں ڈال کر تنور یعنی اوون میں رکھ دیںاورتاؤ 400F سے 350F تک رکھیں یعنی پہلے دس پندرہ منٹ 400F کے قریب اور بعد میں درمیانہ تاؤ رکھیں،جب گوشت ہلکا سرخ ہوجائے تو مکھن پگھلا کر گوشت چپڑ دیںپھر چند منٹ اور اوون میں رہنے دیں آپ مرغی کو سالم بھی روسٹ کرسکتی ہیں اس صورت میں آدھا مکھن باہر کی طرف چپڑدیں اور آدھا پیسٹ میں رکھ کر چند منٹ بیک کریں اس طریقے سے بہت خستہ اور مزیدار تنوری چکن تیار ہوتا ہے بھرایک کٹوری رکھ دیں اس پر جلتا ہوا کوئلہ رکھ دیں اور اس پر تھوڑا سا کھانے کا تیل ڈال دیں۔
جیسے ہی دھواں اُٹھنے لگے ڈھکن رکھ دیں اور ایک سے دو منٹ ڈھک کر رکھیں۔
آپکے مزے دار تندوری چکن تیار ہے۔۔
پیش کرتے وقت روسٹ ڈش کے درمیان رکھ کر اس کے گرد آلوہلکے اُبلے ہوئے یعنی آدھے کچے پکے ہوں15چھیل کر فرائی کرکے رکھیں اورگول کٹا ہوا پیاز ساتھ سبز سلاد رکھیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات