5d902e7d95d8d

پشاورکرونا پھیلاؤ: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی OPD بند

ویب ڈیسک(پشاور)صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے حکام نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہسپتال کی او پی ڈی کو بند کردیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال حکام کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہسپتال کی او پی ڈی بند کردی گئی ہے،ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ایمرجنسی آپریشن اور ضروری علاج مہیاء کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

ترجمان کے مطابق ہسپتال اس وقت کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کے طور پر کام کررہا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر معمول کے حالات نہیں ہیں عوام غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (پمز) اسپتال کی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔