Untitled 1 347

موزوں کورونا وائرس ایک اور ڈاکٹر کی جان لے گیا

ویب ڈیسک (پشاور): کرونا کی تیسری لہر ایک اور ڈاکٹر کرونا سے شہید، خیبر پختون خواہ میں کرونا سے شہید ڈاکٹرز کی تعداد 51 ہوگئی۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطا بق ڈاکٹر محمد توفیق ڈینٹل سرجن گریڈ 19 پولیس سروسیسز ہسپتال پشاور کرونا سے لڑتے لڑتے خود کرونا کا شکار ہوکر شہید ہوگئے، ڈاکٹر محمد توفیق کرونا کے خلاف فرنٹ لاین پر ڈیوٹی کرتے ہوئے کرونا کا شکار ہوئے اور گھر پر آئی سولیٹ تھے، ڈاکٹر محمد توفیق کا تعلق ضلع چارسدہ کے تحصیل تنگی گاؤں مرزا دیار سے تھا.

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری
مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

ڈاکٹر محمد توفیق کا نماز جنازہ آج شام 5.30 مسجابوزر نزد نواب مارکیٹ فیز6 حیات آباد میں ادا کی جائے گئی۔