molana royat hilal comittee

پوری قوم کو ایک ہی روز عید اور روزہ کرانے کے لئے کوشش جاری ہے-چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

ویب ڈیسک (پشاور): چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی پریس کانفرنس، پاکستان کے چاروں صوبوں کے دورے کئے، رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس خیبر پختونخوامیں کرنے جا رہے ہیں، تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام سے رابطے کئے، پوری قوم کو ایک ہی روز عید اور روزہ کرانے کے لئے کوشش جاری ہے، تمام علماء اور مشائخ کی بھی یہی خواہش ہے۔

ہمارا مقصد ملک میں اتفاق رائے اور وحدت کو پیدا کرنا ہے، حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور ہمارے ساتھ ہے، قوم کی امیدیں ہم سے ہیں اور اللہ ہمیں اس میں سرخرو کرے، علماء کرام اور عوام ہمارا ساتھ دیں۔ 13 اپریل کو پشاور میں ہونے والے اجلاس میں تعاون درکار ہے، مرکزی کمیٹی پشاور میں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں زونل کمیٹیاں بیٹھیں گی۔ کورونا کی لہر خطرناک ہو چکی ہے اس کے با وجود علماء کو یکجا کر رہے ہیں، اس وباء سے نمٹنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے، توبہ اور استغفار کا ورد کریں اور اس وباء سے اللہ ہمیں چھڑائے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

فواد چوہدری کے ساتھ ملاقات کی جس میں ٹیکنیکل سپورٹ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، روزے اور چاند کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی، فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان پر اتفاق ہوا ہے صرف ٹیکنکل سپورٹ دیں گے، کمیٹی ہر کسی کی شہادت کو سنے گی آخری شہادت تک دیکھا جائے گا۔