596548 37535343

کوہاٹ:اجتماعی قبر سےنکالی گئی 16میتیں شانگلہ پہنچادی گئی

ویب ڈیسک(پشاور) کوہاٹ کےعلاقے تورچپراجتماعی قبرسے نکالے گئے جسد خاکی ایمبولینسز کےذریعےشانگلہ پہنچا دیے گئےہیں۔

ڈائریکٹرجنرل ریسکیو ڈاکٹرخطیر احمد نے کہا ہے کہ تور چپر سے اجتماعی قبر سے نکالی گئی میتیں شانگلہ پہنچا دی گئی ہیں جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کے احکامات پر ریسکیو1122 نے 8 ایمبولینسز فراہم کیں۔ایمبولینس میں جسد خاکیوں کو کانوائے کی صورت میں الپوری منتقل کیا گیاریسکیو1122 کانوائےکےہمراہ صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہو رہی ہے، وزیر دفاع

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی کوہاٹ کو واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مزدوروں کے ورثا کے لیے دس، دس لاکھ روپے مالی امداد کا بھی اعلان کر دیا۔

واضح رہےکوہاٹ کے علاقے تور چپر جواکی میں 16 لاپتہ ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی باقیات ایک اجتماعی قبر سے 10 سال بعد ملی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ نے کہا ہے کہ قتل کیے گئے افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی۔ ان کے مطابق 29 ستمبر 2011 میں شانگلہ کے 16 مزدور لاپتہ ہو گئے تھے اور ممکنہ طور پر یہ لاشیں انہی مزدوروں کی ہیں، تاہم لاشوں کی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  میر علی میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر اور آرمی چیف کی شرکت