440143 2087247 Imran Khan updates 1

وزیراعظم آج اقتصادی اورسماجی کونسل سےخطاب کرینگے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان آج اقتصادی اورسماجی کونسل سے خطاب کریں گے، جس میں وہ کورونا بحران اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے فوری فیصلے کا مطالبہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 12 اپریل کو اقتصادی اورسماجی کونسل سےخطاب کریں گے جس میں وہ فنانسنگ فارڈویلپمنٹ فورم میں افتتاحی بیان دیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فورم کااجلاس12سے15اپریل کوپاکستان کی صدارت میں منعقدہوگا، اجلاس میں10سربراہان مملکت اور50وزراشریک ہوں گے چار روزہ فورم کی صدارت یو این میں مستقل مندوب منیراکرم کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

فورم کامقصدترقی پذیرممالک کوکوروناسےنمٹنےکیلئےمالی تعاون کومتحرک کرناہے، وزیراعظم کورونابحران،ترقیاتی اہداف کےحصول کیلئےفوری فیصلے کا مطالبہ کریں گے ۔

وزیراعظم نے2020میں ترقی پذیرممالک کیلئےقرض ریلیف کی تجویز پیش کی تھی، اور مطالبہ کیا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف دیاجائے۔

مئی 2020 وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وبا اور ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وبا ایک عالمی مسئلہ ہے ، جس نے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں اس وبا سے نمٹنے کےلیے پوری دنیا کو اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

انہوں نے کہا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں، ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔