.jpg

رمضان المبارک کےچاند دیکھنےاوراعلان کرنے کی حکمت عملی طے پاگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) حکومت نے ملک میں پہلا روزہ ایک ساتھ رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے لیے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند دیکھنے سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھنے کے حوالے سے اور اعلان کرنے سے متعلق حکمت عملی تیار کی ہے جس کے لئے پشاور کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔
پرائیویٹ کمیٹی یا مفتی پوپلزئی کے زیر اثر چاند دیکھنے والی کمیٹی سب سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اطلاع دے گی۔مفتی پوپلزئی کی کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے فیصلے کا کوئی بھی اعلان کرنے سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو قائل کیا جائے گا کوئی بھی یا کہیں سے بھی چاند دیکھنے کے شواہد سے متعلق سب سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

مفتی پوپلزئی اپنے روایتی انداز میں چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کے مجاز ہوں گے لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو قائل کیے بغیر کوئی بھی چاند کا اعلان اپنے طور پر نہیں کرے گا۔