2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کوروناوائرس،ملک میں مزید118 افرادجان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)جان لیواوبا کورونا وائرس کےسبب پاکستان میں مزید118افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ4ہزار318نئےکیسزسامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 34ہے اور 6 لاکھ 38 ہزار 267 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

این سی او سی کی رپورٹ کےمطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 62افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار683، اسلام آباد 617، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 217 اور آزاد کشمیر میں 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار983، خیبر پختونخوا1 لاکھ 275، پنجاب 2 لاکھ 52 ہزار974، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار474، بلوچستان 20 ہزار397، آزاد کشمیر 14 ہزار687 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130 افراد کورونا سےمتاثر ہوچکے ہیں۔