خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہو نےکا امکان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): محکمہ موسمیات کے مطابق ‎خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہو نےکا امکان، بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے تیز ہواؤں، بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دے دی۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی

‎پی ڈی ایم اے کے مطابق کسان خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان