WPK PAK SUPREME COURT 1558944871818 16af85af58d large

سپریم کورٹ:محکمہ بلدیات کےدو سو سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس قاضی امین نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے۔

سپریم کورٹ میں محکمہ بلدیات سندھ کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ سندھ ہائی کورٹ میرٹ پر تمام کیسز کا جائزہ لے کر فیصلہ دے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ضمانت قبل ازگرفتاری 2،2 سال برقرار رہتی ہے، یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فوجداری نظام انصاف کا یہ حال ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو کہا کہ پیسے جمع کراؤ اور گھر جاو۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے، ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے، قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پر بات ہوسکتی ہے۔