pak corona situation

کورونا وائرس:ملک میں مزید 73افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ہلاکت خیز وبا کے وار تیزی سے جاری، جان لیوا وبا کے سبب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید73افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ 5ہزار152نئےکیسزسامنےآئےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار316تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 69ہزار988ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد80 ہزار590ہے اور6لاکھ 59ہزار483افراد کورونا سےصحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا

سرکاری پورٹل کےمطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار457افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار553، خیبر پختونخوا 2 ہزار899، اسلام آباد 642، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیرمیں 439 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

این سی اوسی کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 7ہزار79، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 6ہزار500، پنجاب 2 لاکھ 70ہزار338، سندھ 2 لاکھ 72 ہزار729، بلوچستان20 ہزار940، آزاد کشمیر 15 ہزار669 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 538مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ،نوشہرہ میں کورونامریضوں کیلئےدستیاب سوفیصدوینٹی لیٹرزیراستعمال
جبکہ گوجرانوالہ میں 88فیصدملتان،لاہورمیں81فیصدوینٹی لیٹرکورونامریضوں کیلئےزیراستعمال ہیں۔