shah faman

گورنرخیبرپختونخوا سے چینی سفیر کی وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور): گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے چینی سفیر نونگ رونگ کی وفد کے ہمراہ گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات، ملاقات میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے، گورنرخیبرپختونخوا نے چینی سفیر کو صوبہ میں 5 شعبوں زیتون، شہد، تازہ اور خشک میوہ جات، زعفران اور قیمتی پتھروں کی انتہائی استعداد سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری

گورنرخیبرپختونخوا نے بتایا کہ چائنہ کیلئے مذکورہ 5 شعبوں میں تجارت وسرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، مذکورہ 5 شعبوں کو فروغ دینے سے اقتصادی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، چینی سفیر کا مذکورہ 5 شعبوں میں کام کرنے پر اظہاردلچسپی، چینی سفیر کے مطابق ایک بہترین تعلقاتی نظام کی بنیاد پر مذکورہ 5 شعبوں میں کام کا آغاز کیا جائیگا، مذکورہ 5 شعبوں کیلئے حکومتی اور اطراف کے تاجروں کی سطح پرجامع اسٹریٹیجی تشکیل دی جائیگی، مذکورہ 5 شعبوں میں کام کیلئے چینی سفارتخانہ چائینہ کمپنیوں کو ہرممکن پالیسی تعاون فراہم کرے گا، چائینہ کمپنیوں کو پاکستانی زیتون اور قیمتی پتھروں کی اہم استعداد سے فائدہ اٹھانے کی توجہ دلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی