251085 035816 updates

اسلامی نظریاتی کونسل کےارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تقرریاں صدر مملکت کی جانب سے3سال کیلئےعمل میں لائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی

ڈاکٹرعمیرمحمود صدیقی، پیرابوالحسن محمد شاہ، محمد حسن حسیب الرحمن، مولانا حامد الحق حقانی، علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیرزادہ جنید امین، حافظ محمد طاہرمحموداشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ ان 12 ممبران میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ارکان کی تقرری 3 سال کےلیے کی گئی۔