images 84

نوربخاری نے بھارتیوں کو سورۃ رحمٰن سننے کامشورہ دے دیا

ویب ڈیسک (لاہور ) سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھارتیوں کو کورونا کے علاج کے لیے سورۃ رحمٰن سننے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہماری دعائیں بھارت کے لیے ہیں، اللہ بھارت پر رحم کرے، میری انڈیا سے تعلق رکھنے والے اپنے تمام فینز اور مداحوں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی کورونا کے علاج کے طور پر قاری عبدالباسط کی آواز میں دن میں تین مرتبہ سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سنیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے پاس یہ سورۃ رکھ دیں ، گھر میں رہیں اورمحفوظ رہیں ۔