c56798cf eccd 494a 8473 fbba4dd326c7

پشاور:صوبائی وزیرصحت تیمورجھگڑاکیخلاف ایف آئی آردرج، ضلعی انتظامیہ پشاورنےحجرہ ریسٹورنٹ کوسیل کردیا

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا میں پولیس نے کرونا وائرس کے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کردیا گیا ۔

پشاور ميں صوبائی وزير صحت تيمور جھگڑا کارکنوں کے ہمراہ افطارپارٹی ميں شريک ہوئے۔ افطار پارٹی پشاور کے مقامی ہوٹل ميں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر پارٹی کی تصاوير سوشل ميڈيا پر وائرل ہونے کے بعد انتظاميہ نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی وزير ، ہوٹل مالک اور منيجر کے خلاف مقدمہ درج کرليا، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل کو بھی سيل کرديا گيا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا

حجرہ ریسٹورنٹ کے منیجر کے مطابق انھوں نے وزیر صحت کو منع کیا کہ ریسٹورنٹ کے اندر کھانا کھلانے پر پابندی ہے
شرکاء اپنے ساتھ باہر سے کھانا لائے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر افطار پارٹی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خود صوبائی وزیر صحت بھی ماسک کے بغیر موجود ہیں، جب کہ ان کے ارد گرد بیٹھے افراد کی اکثر بھی ماسک کے بغیر موجود ہے۔

وائرل تصاویر میں نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا، نہ میل جول کا اور نہ ہی سینیٹائرز نظر آئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ

،ضلعی انتظامیہ پشاور کا کہنا ہے کہ حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ پشاور بلا تفریق کارروائیاں کر رہی ہے۔کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،وزیر صحت، حجرہ ریسٹورنٹ کے مالک اور منیجر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت حجرہ ریسٹورنٹ کے منیجر اور مالک کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔