87a76900 4441 11ea b1ff b1063a99d4b5

پریانکاچوپڑاکی امریکی صدرسےبھارت میں کورونا کی صورتحال پرمدد کی اپیل

ویب ڈیسک :کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر سے بھارت کی مدد کی اپیل کردی۔

پریانکا چوپڑانے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا، بھارت کورونا کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں امریکا نے 550 ملین ویکسین کا آرڈر دیا ہے جس کی اتنی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ایسٹرازینیکا کو دنیا بھر میں دینے پر شکر گزار ہوں لیکن بھارت اس وقت کورونا سے بری طرح متاثر ہے کیا اس وقت فوری طور پر ان کو ویکسین دی جاسکتی ہے۔

بھارت میں کورونا سے صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے اور مسلسل کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد بھارت میں آکسیجن اور دیگر حفاظی سامان کی بھی شدید کمی ہوگئی ہے۔