املی آلو بخارے کا شربت

املی اور خشک آلو بخارے کا شربت

ویب ڈیسک :موسم گرما میں آلو بخارہ قدرت کا خاص تحفہ ہے۔یہ ایک فرحت بخش اور قبض کشاپھل ہے جس کا رنگ سیاہی مائل سرخ یا زرد کا ہوتا ہےجبکہ پختہ پھل کا ذائقہ شریں اور کچاترش ہو تا ہے ۔سخت گرمی کے موسم میں آلو بخارہ پیاس میں تسکین دیتا ہےچونکہ یہ خون کے جوش کو کم کرتا ہے اس لئے ہائی بلڈپریشر میں مبتلا افراد کے لیے خاصا مفید ہےشوگر کے مریض بھی ترش آلو بخارہ استعمال کر سکتے ہیں ۔تازہ آلو بخارے کا چھلکا اتارنے کے بعد اس کی گٹھلی نکال کر پانی شامل کر سکتے بلینڈ رکے ذریعے بہ آسانی شربت تیار کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا
املی آلو بخارے کا شربت

اشیاء مقدار
آلو بخارہ 250گرام
املی 250گرام
چینی 1گرام
ترکیب:
خشک سنہری املی اور میٹھے خشک آلو بخارے رات کو بھگوکر رکھ دیں۔
پانی اتنا ہو کہ دونوں اجزاء اچھی طرح بھیگ جائیں۔صبح املی کے بیج اور آلو بخارے کی گٹھلیاں نکال دیں۔پھر تقریبأٴ ایک کلوگرام چینی ملا کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ساشربت بن جائے۔شربت میں آئس کیوبزیا ٹھنڈا ہانی شامل کر کے پیا جا سکتا ہے۔
(املی کو چھاننے کے بعد ہی چینی ملائیں تا کہ شربت صاف ستھرابنے) ۔آلو بخارہ کا شربت بنانے کے لیے5 سے6 آلوبخارے رات کو پانی کے گلاس میں بھگو دیں صبح تھوڑی سی چینی اور نمک ملا کر آبخارے مسل دیں اور کٹی ہوئی برف ڈال کر استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی