images 86

خاتون جتنامرضی مقام اورمرتبہ حاصل کرلےلیکن وہ مکمل شادی کےبعد ہی ہوتی ہے،سجل علی

ویب ڈیسک (کراچی)نامور اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ،میری ذاتی رائے کے مطابق عورت کا اصل گھر اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انسان خدا کی تقسیم اور اس کی رضا پر راضی رہے تو وہ مطمئن رہتا ہے او راس کے دل میں خواہشات جنم نہیں لیتیں۔

انسان کو بہتری کے لئے لگن سے جستجو کرنی چاہیے اور اس کا پھل ضرور ملتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کا گھر عورت کیلئے بہترین اور محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے ، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے عزت او رمحبت کرنے والا شوہر ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خاتون جتنا مرضی مقام اور مرتبہ حاصل کر لے لیکن وہ مکمل شاد ی کے بعد ہی ہوتی ہے ۔