attock bus

برہان انٹرچینج کے قریب لاہور سے مردان جانے والی بس کو حادثہ، 11افراد جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک : برہان انٹرچینج کے قریب بس کو حادثہ، 11افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی، اٹک میں برہان انٹرچینج کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک سید خالد ہمدانی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے جبکہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے مردان جا رہی تھی اور تیز رفتاری کی وجہ سے بس الٹ گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

پولیس کے مطابق اٹک بس حادثہ میں جاں بحق 11 افراد کی شناخت کرلی گی، جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ اشفاق علی، 19 سالہ محمد سلمان، 20 سالہ وقاص، 28 سالہ محمد کامران شامل ہیں، 47 سالہ محمد روف، 30 سالہ حامدہ بی بی، 5 سالہ خدیجہ، 40 سالہ ہارون جاں بحق ہوئے، تین لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، 20 سے 25 مسافر بس حادثہ میں شدید زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان