images 88

اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم میں ریکارڈ اضافہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ ،اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر اپریل 2021ءمیں بڑھ کر اب تک کی بلند ترین ماہانہ سطح 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ترسیلات زر گزشتہ سال اسی مہینے آنے والی رقوم سے 56 فیصد زائد ہے۔رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترسیلات زر مالی سال 20ءکی ترسیلات سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم کے ساتھ سب سے پہلے ہیں زیادہ رقوم سعودی عرب سے 4.6 ارب ڈالرز متحدہ عرب امارات جبکہ امریکہ سے 2.2 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق