سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق زلمی فیملی کاحصہ بن گئے

ویب ڈیسک (لاہور)سابق کپتان ، لیجنڈ بیٹسمین اور انیس سو بانوے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق زلمی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی ایس ایل چھ کے بقیہ میچز کے لیے انضمام الحق پشاور زلمی کے مینںٹور،بیٹنگ کنسلٹنٹ مقررکردئیےگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے کہا کہ انضمام الحق پاکستان کی تاریخ کے عظیم بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں ،انضمام الحق کے وسیع تجربے سے زلمی کے بیٹسمینوں خصوصا نوجوانوں کو بھرپور سیکھنے کو ملے گا ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 11739رنز اور ٹیسٹ کرکٹ میں 8830رنز اسکورکئےہیں۔