اداکارہ زویا نے نو مسلم جرمن بلاگرسےمنگی توڑ دی

ویب ڈیسک(کراچی) ٹی وی اداکارہ اوربیوٹیشن زویاناصرنےاپنےجرمن منگیترسےمنگنی توڑنےکااعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے معروف فلم نویس، نغمہ نگار اورفلم ساز ناصر ادیب کی بیٹی زویا ناصرنےمنگیترکرسچن بیزمن سےمنگنی توڑدی ہے۔

سفری ویڈیوبنانےوالےجرمن ولاگراورانفلوئنسر کرسچن بیزمن نےفلسطین کےحق میں آوازاٹھانےسےانکارکیاتھا، انھوں نے پاکستان کوتیسری دنیاکاملک بھی کہا تھاجس پرانھیں شدیدتنقید کاسامناکرناپڑا۔

زویاناصرکامنگنی توڑنےکافیصلہ کرسچن بیزمن کی جانب سےسوشل میڈیا پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم پرمؤقف سامنے آنے کےبعدآیا ہے، بیزمن نےپاکستان کو تیسری دنیا کاملک قراردیتےہوئےیہ بھی کہا تھا کہ دعاؤں سےکچھ نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انسٹاگرام پوسٹ میں زویا ناصر نے لکھا میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ کرسچن بیزمن اور میرے درمیان رشتہ ختم ہو گیا ہے، میری ثقافت، میرے ملک، میرے عوام کے بارے میں اس کے مؤقف میں اچانک تبدیلی اور میرے مذہب کے بارے میں اس کی بے حسی نے مجھے یہ مشکل اور اٹل فیصلہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

انھوں نےمزید لکھا کہ کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہیں جن سے کسی بھی طور تجاوز نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا راستے جدا کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،رواداری، ایک دوسرے کا احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

زویا نےلکھا کہ میں اپنےاللہ سےدعا مانگتی ہوں کہ وہ مجھےدنیاوی جذباتی ٹوٹ پھوٹ سےبچنےکےلیےقوت دے،میں کرس کےروشن اور پُرمسرت مستقبل کےلیے دعاگو ہوں،اور میں درخواست کرتی ہوں کہ اس جذباتی دور سےگزرنےکے لیے میری اور میرے خاندان کےلیےپردہ پوشی کارویہ اختیارکریں۔