یاسرہ رضوی کےہاں ننھےمہمان کی آمد

ویب ڈیسک (کراچی)معروف اداکارہ و شاعرہ یاسرہ رضوی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے یاسرہ رضوی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے ننھے سے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

یاسرہ رضوی نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کے ہاں گزشتہ روز صبح 9 بجکر 50 منٹ پر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے نومولود بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’انسان ہونا آپ کا واحد تعارف ہے اور ساتھی انسانوں کی خدمت آپ کا واحد مقصد ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اُنہوں نے بیٹے کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک عمدہ زندگی گُزارنا۔

یاسرہ رضوی کی پوسٹ پر اُن کے مداح اور شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کررہی ہے۔