نیلم منیرطیارہ حادثےکی شکارزاراعابد کی پہلی برسی پررنجیدہ

ویب ڈیسک (کراچی)خوبرو اداکارہ نیلم منیر کراچی میں 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے8303 میں جاں بحق ہونے والی اپنی بہترین دوست اور معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر جذباتی ہوگئیں۔

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرزارا عابد کےہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں دوستوں نےسفید لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا عابد کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

اُنہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کو ایک سال گزر گیا ہے اور میری خوبصورت اور پیاری دوست زارا عابد بھی اس حادثے میں انتقال کرگئی تھی۔‘

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

نیلم منیر نے اپنی مرحوم دوست کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ زارا کو جنت الفردوس عطا کرے، آمین۔‘