مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، یاسرنواز

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستانی ہونے پر یاسر نواز نے فخریہ انداز میں انسٹاگرام پر پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے پاسپورٹ کی تصویر مداحوں کو دکھائی۔

اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے پاکستانی ہونے پر اپنے بزرگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

تصویر میں ایک طرف پاکستانی پاسپورٹ کا بیرونی حصہ ہے جبکہ دوسری جانب اندرونی صفحہ جس پر ’یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے‘ درج ہے۔

تصویر کے کیپشن میں اداکار نے پاکستان زندہ باد لکھا جبکہ تصویر پر انہوں نے تحریر کیا کہ میں اس کیلئے کبھی بھی اپنے بزرگوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔