شعیب ملک کی اداکاری کی دنیا میں انٹری

ویب ڈیسک (کراچی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکاری کی دنیا میں بھی انٹری دے دی۔

شعیب ملک حال ہی میں اداکارہ سونیا کے ہمراہ نجی ٹی وی میں شریک ہوئے تھے اور دوران شو میزبان احسن خان نے انکشاف کیا کہ شعیب ملک ٹی وی کے لیے ایک سین شوٹ کرواچکے ہیں جو 3 سے 4 ماہ کے دوران نشر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک مختلف جگہوں پر کچھ ڈرامہ سین شوٹ کرواچکے ہیں جو جلد نشر کیے جائیں گے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری سے محبت ہے اور ثانیہ تومجھ سے کہتی بھی ہیں کہ آپ ہرکچھ روزبعد کسی نہ کسی شو میں پہنچ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی میری ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے کیوں کہ میں کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ انسان کو زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہیے۔