شادی کی کامیابی کا راز ایک ساتھ وقت گزارنا ہے، پریانکا چوپڑا

ویب ڈیسک(مبئی) بھارتی اداکارہ پریانکا نے نک جونز کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتادیا۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس الگ ممالک سے تعلق ہونے کے باوجود دونوں کے درمیان زبردست زہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا خود بھی متعدد مرتبہ نک کے لیے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کرچکی ہیں اور اب خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے کامیابی کا راز بھی بتادیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ابھی ہماری شادی کو صرف 2 سال ہی ہوئے ہیں لہذا زیادہ تجربہ تو نہیں تاہم ایک اچھی اور خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ میاں، بیوی بیٹھ کر ایک دوسرے سے بات کریں اور وقت گزاریں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔