shahbaz sharif 1

شہباز شریف کی پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک (لاہور): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت، شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی، اکنامک ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لے، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی زبوں حالی سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات اجاگر کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

بجلی، گیس، ادویات، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرا اضافے کے حقائق کو اُجاگر کیا جائے، حکومت جھوٹ سے اعداد وشمار بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا، آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت